لاہور(نیوز ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان آنے سے انکار،رواں ماہ مریم نوازپاکستان آئیں گی،امکان ظاہر کردیا۔ ہفتہ کو پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کی تجویز رد کردی ،موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان آنے سے انکار کردیا ۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ فی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں ، رواں ماہ مریم نواز کی فوری وطن واپسی کاامکان ہے ، مریم نواز کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دیں گی اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا،نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں ،نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تمام تر صورتحال سے انہیں اپ ڈیٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔















