Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عوام ہماراگریبان پکڑکرکہیں ہمارے مسائل حل کریں،خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے فوج پر کبھی بھی بطور ادارہ تنقید نہیں کی۔میرے خلاف نیب میں درخواستیں دیں لیکن میں نے کبھی کسی کے خلاف درخواست نہیں دی۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن میں چند روز رہ گئے ہیں اور لوگ پوچھتے ہیں کہ شہر میں کیا کام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 46 ارب روپے لگا کر موٹر وے دی جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں ایک اینٹ بھی نا لگی۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز کو چوتھی بار موقع ملا تو رہ جانے والے مسائل بھی حل کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا حق بنتا ہے کہ ہمارا گریبان پکڑ کر کہیں کہ ہمارے مسائل حل کر یں۔