اہم خبریں

عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہےکہ ملک میں ایسی صورتحال نہیں کہ انتخابات نہ ہو سکیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں، سال 2013ء میں بھی بدتر حالات کے باوجود عام انتخابات ہوئے تھے، سال 2018ء میں شدید گرمی میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی انتخابات ہوئے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی اے پی سے پیپلزپارٹی کا رخ کرنے کا مقصد بڑی پارٹی میں رہتے ہوئے بلوچستان کے ایشوز کو اٹھانا تھا، تمام سیاسی جماعتوں سے پیپلزپارٹی کو بہتر پایا، پیپلزپارٹی نے اٹھارویں آئینی ترمیم، بلوچستان پیکج اور این ایف سی ایوارڈ جیسے اقدامات کئے ہیں۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی مفادات پر زیادہ فوکس کرتی ہے، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے گی،

متعلقہ خبریں