اہم خبریں

پیپلزپارٹی کا ملک بھر میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کااعلان

جامشورو(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم ووٹروں سے ڈرتی ہے، اللّٰہ کرے وہ انتخابات لڑے۔ مولانا فضل الرحمٰن میرے لیے محترم ہیں، یہ کہوں گا کہ الیکشن وقت پر ہوں، الیکشن ملتوی ہونے سے دہشت گرد کامیاب ہو جائیں گے۔ملک بحران سے نکالنے کا حل صرف بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے۔مراد علی شاہ نے جامشورو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنا 10نکاتی پروگرام چارٹر آف اکانومی دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام کو صحت کی مفت سہولتیں دی ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلۂ حق، وسیلۂ روزگار اور بینظیر کسان کارڈ بنائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، اللّٰہ کرے ایم کیو ایم انتخابات لڑے، وہ ووٹروں سے ڈرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی کوشش کی تھی کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات لڑے، مگر بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم بھاگ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں