اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈرائیونگ لائسنس کا نظام ای چالان اور جرائم کے ریکارڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ترجمان ا کیپیٹل پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں ای چالان کے 485 نادہندگان نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید سے پہلے 789 ای چالان ادا کیے۔تھانہ کورال کا ایک اشتہاری گرفتار ہوا۔تھانہ بہارہ کہو کا ایک عدالتی مفرور گرفتار کیا گیا ۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس محفوظ اسلام آباد کےلیے کوشاں ہے۔کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔















