اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے جبکہ کاغذات منظور کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کردی گئیں۔الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنادیا اور لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔















