لکی مروت ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلے میں2انتہائی مطلوب دہشت گردہلاک،ہلاک دہشت گردوں میں آفتاب عرف ملنگ اورمسعودشاہ شامل ہیںدہشت گردسیکیورٹی فورسزاورشہریوں کونشانہ بنانےمیں ملوث تھے،ہلاک دہشت گردوں سےبھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد ہوا،دہشت گردوں کی فائرنگ سےسیکیورٹی فورسزکے2جوان شہیدہو ئےفائرنگ کےتبادلے میں سپاہی محمدافضل اورابرارحسین شہیدہوگئے،سپاہی محمدافضل کاتعلق ضلع بھمبرآزادکشمیرسے تھا،سپاہی ابرارحسین کاتعلق ضلع مانسہرہ سےتھا،سیکیورٹی فورسزدہشت گردوں کےخاتمے کیلئےپرعزم ہیں،ہمارےجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔















