تربت (اے بی این نیوز )میرعیسیٰ قومی پارک کےقریب فائرنگ،سابق صوبائی وزیراسلم بلیدی شدیدزخمی ہو گئے،میراسلم بلیدی کوٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیامیراسلم بلیدی این اے258پرمسلم لیگ ن کے ا میدوارہیں،آئی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری علی جونیجو کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہارعلی جونیجو نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، امن امان خراب کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائی تیز کی جائے،انتخابات سے قبل اس طرح کا ماحول افسوسناک ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مذمت کی گئی۔















