اہم خبریں

اسلام آباد ایپلیٹ ٹریبونل میں دائر تمام 70 اپیلوں پر فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد ایپلیٹ ٹریبونل میں دائر تمام 70 اپیلوں پر فیصلہ ہو گیا،70 اپیلوں میں سے صرف 3 میں ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار رہا ،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 65 اپیلیں منظور ،خواجہ سرا کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف 2 اپیلیں مسترد ،دہری شہریت پر ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار ،دو اپیلیں عدالت نے ہدایات کے ساتھ نمٹا دیں،اسلام آباد ایپلیٹ ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے 70 اپیلوں پر فیصلہ سنایا،پی ٹی آئی کے شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی ، ظفر اللہ شاہ سمیت تمام امیدواروں کی اپیلیں منظور کر لی گئیں۔

متعلقہ خبریں