اہم خبریں

پی ٹی آئی کی اپیل خارج،مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں