اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹربہرہ مندتنگی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی کے نشان پرسیاست نہیں کی،پیپلزپارٹی کسی جماعت کومائنس کرنے کی سیاست پریقین نہیں رکھتی،پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنے منشورپرالیکشن لڑتی ہے،پی ٹی آئی کے لوگ9مئی کےواقعات میں ملوث ہیں،9مئی واقعات میں ملوث کرداروں کوقانون کے کٹہرے میں کھڑاکرناچاہیے،رہنماپیپلزپارٹی اے بی این کےپروگرام’’ڈبیٹ ایٹ8‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات کوتسلیم نہیں کیا،پی ٹی آئی کے بانی رکن نے انٹراپارٹی الیکشن کوچیلنج کیااورثابت کیا الیکشن جعلی تھے،میری تقریرمیں الیکشن ملتوی کرنے کےحوالے سے کوئی بات نہیں تھی،میں نے تقریرمیں کہاتمام جماعتیں ایک پیج پراکٹھی ہوجائیں،ملک کے مسائل اکٹھے بیٹھ کرہی حل ہوسکتے ہیں،مجھے قراردادکےحوالے سے آوازاٹھانی چاہیے تھی،میں اپنی اس غلطی کوتسلیم کرتاہوں،میری تقریرمیں ایک جگہ بھی قراردادمنظورکرنے کے حوالے سے کوئی لفظ نہیں۔















