سانحہ 9 مئی،بانی پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )بانی پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات کی سماعت ،انسداددہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجازآصف نےاڈیالہ جیل میں سماعت کی،
سانحہ 9 مئی کے 12 کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کر سکیں گی ، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا،عدالت کا 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم،مقدمہ کی مزید سماعت 11 جنوری کو صبح 10 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل ہوگی۔