اہم خبریں

آصف زرداری کا سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا اعلان

ڈیرہ بگٹی (نیوزڈیسک)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری نے حکومت میں آکر سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا اعلان کردیا،منگل کو ڈیرہ بگٹی میں پی پی کے انتخابی جلسے سے آصف علی زرداری نے مختصر ٹیلیفونک خطاب کیا اور اس دوران مقامی افراد کو روزگار دینے کا اعلان بھی کیا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔

متعلقہ خبریں