اہم خبریں

تاحیات نااہلی فیصلے کا اصل فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہوا،خرم دستگیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنماخرم دستگیر نے کہاہے کہ آج کے فیصلے پررب کے شکرگزار ہیں، 5 سال کی نااہلی پر اسمبلی میں قانون سازی ہوئی، آج کے فیصلے سےنوازشریف پر قدغن ختم ہو گئی، اور فیصلے کا سب بڑا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہوا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لیے قانونی رکاوٹیں ختم ہو گئیں، قائد ن لیگ اب میدان میں آجائیں گے، ان کے جلسوں کا شیڈول جاری ہوجائے گا، عوام ن لیگ کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لانا چاہتی۔

متعلقہ خبریں