امید ہے بلے کا نشان بحال ہوگا، لطیف کھوسہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں کیس لگا ہوا ہے، امید ہے بلے کا نشان بحال ہوگا۔ہم نے بنگلادیش میں بائیکاٹ کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ ہم نے 1985 کا بائیکاٹ دیکھ لیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل کروانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔ سپریم کورٹ کو ثبوت اور سی ڈیز جمع کروائی ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نشان چھین کر سازش کی گئی، ہم نے تمام شکایات عدالت کے سامنے رکھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحفظات دور کرنے کے احکامات دیے۔ آئی جی اور انتظامیہ نے 700 صفحات کا جواب جمع کروایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تو پارٹی کو کو کارنر میٹنگ تک کرنے نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو جس طرح اٹھایا گیا اس سے دنیا میں بدنامی ہوئی۔