بانی پی ٹی آئی، میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ،فیصلہ10جنوری کو سنایاجائے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بانی پی ٹی آئی کے میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ،10جنوری کو سنایاجائے گا،وکیل نے دلائل میں کہا توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوئی ، اپیل زیرِ سماعت ہے،ٹربیونل نے سوال کیا جو پیسہ توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر حاصل کیا گیا وہ کیوں ظاہر نہیں کیا گیا؟ وکیل علی ظفر نے کہا کہ توشہ خانہ میں ساری چیزیں ڈکلیئر کی گئی ہیں،میڈیا سے گفتگو میں علی ظفر بولے عدالت کو بتایا نااہلی کا فیصلہ آر او نہیں کر سکتا، یہ کوئی عدالت ہی کر سکتی ہے