گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں والد کے فرنیچر شو روم سے شادی شدہ بیٹی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جسے میڈیکل رپورٹ کے مطابق گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا اور پھر پیٹرول ڈال کر آگ لگائی گئی۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں واقع ایک فرنیچر شو روم سے خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ شوروم کے مالک کی ہی بیٹی ہے۔ مقتولہ کو بجلی کے تار سے گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا اور پھ راور پیٹرول ڈال کر آگ لگائی گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ مریم کی ساجد نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی، اور بیانات و تفتیش کے مطابق ساجد اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا، اور اسی نےمبینہ طور پر مریم کو قتل کرکے جلایا۔















