مردان(نیوزڈیسک)سینیٹ میں الیکشن کے التوا کی قرارداد پیش کرنے والے سینیٹر دلاور خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کسی نے کورم کی نشاندہی نہیں کی تھی اس لیے الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد قانونی طور پر منظور ہوئی ہے۔ رولز کے مطابق صرف ایک بھی رکن موجود ہو اور کورم کی نشاندہی نہ کی جائے تو اس کا حق ہے کہ وہ اپنا موقف پیش کرے۔مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے کی بات کرنے والے اجلاس کے دوران نشاندہی کر دیتے۔















