اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل بلاک کیے گئے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل بلاک کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پانچ دفعہ حکومت پاکستان کو کہا ہے کہ ٹیکس بہت زیادہ ہے، ہم کہتے ہیں پاکستان میں موبائل فری ہونا چاہیے۔















