اہم خبریں

سزایافتہ معطل جج کے10 سال سے تنخواہ اورمراعات لینے کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک)معطل سیشن جج سکندرلاشاری، سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے کے قتل میں 2014 میں گرفتار ہوا، اے ٹی سی نے2018 میں جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی۔نجی ٹی وی نےبتایاکہ2020 میں سندھ ہائیکورٹ نےمعطل جج سکندر لاشاری اور ایک اور مجرم کی سزائے موت برقرار رکھی تھی، معطل جج سکندرلاشاری ہائیکورٹ کے ریکارڈ میں تاحال سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔مجرم کےخلاف سندھ ہائیکورٹ نے تاحال کوئی محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی۔ اب سزا یافتہ جج کی جانب سے 5 لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ اور سرکاری گاڑی دس سال سے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں