اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی نے بھی سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کی مخالفت کردی ،بیرسٹرگوہرخان نے کہا کہ عام انتخابات 8فروری کو ہی کرائے جائیں گے،14سینیٹرز کے قرارداد کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں،سپریم کورٹ 8فروری کو انتخابات کرانے کے اپنے حکمنامہ پر عمل درآمد کرائے،سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائے۔















