اہم خبریں

عابد شیر علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے 11 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کے خلاف اراضی فراڈ کیس میں دھمکیاں دینے کے الزام پر درخواست کی سماعت ہوئی۔شہری عدنان کی جانب سے عدالت میں درج ہونے والے استغاثہ کے مطابق سال 2022 میں ایس پی مدینہ ڈویژن نے عابد شیر علی کو اراضی فراڈ کی تفتیش کیلئے بلایا تھا۔شہری کے مطابق عابد شیر علی نے سمن کی تعمیل کروانے گئے کانسٹیبل امتیاز کو ڈرایا اور ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔

متعلقہ خبریں