اہم خبریں

شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظور ،‏ فردوس شمیم، اعجاز الحق اورراجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے ، طاہر صادق کی اہلیہ اور صاحبزادی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور،بانی پی ٹی آئی کی این اے 89میانوالی سے کاغذات نامزدگی مستردکئے جانے کیخلاف اپیل منظور،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آراوسمیت فریقین سے 7جنوری کو جواب طلب کرلیا، شاہ محمود قریشی، زین قریشی، صاحبزادی مہر بانو قریشی کی اپیلیں6جنوری کو سماعت کیلئے مقرر،چوہدری پرویز الہٰی،مونس الہٰی سمیت فیملی کے دیگرافراد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پربھی آراوکونوٹس جاری، جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف فواد چوہدری کی اپیلوں پر نوٹس جاری ،،اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف 51 اپیلوں پر کل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

متعلقہ خبریں