اہم خبریں

ہمارے وعدے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے نہیں،بلاول

لاہور ( اے بی این نیوز    )بلاول بھٹوزرادری کی جاتی امرامیں کھڑے ہوکرشریف فیملی پرتنقید،، کاورکرزکنونشن سے خطاب میں کہا انہیں دل کی تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہيں، انہيں کہا بھی تھا لندن جانے کی ضرورت نہیں، کراچی میں ہسپتال موجود ہے۔ اب ہم رائیونڈ ميں بھی آپ کے مفت علاج کے لیے ہسپتال بنائيں گے،، پیپلز پارٹی پاکستان کے ہر حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ ہم نفرت، تقسیم اور گالی گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے۔ یپلز پارٹی کو موقع ملے گا تو اپنا وعدہ پورا کریں گے ، ہمارے وعدے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے نہیں۔

متعلقہ خبریں