لاہور ہائیکورٹ،بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ( اے بی این نیوز    )پشاور کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے بھی پی ٹی آئی کو جھٹکا،پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پی ٹی آئی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ،گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی سے انتخابی نشان ’ بلا ‘ ایک بار پھر چھن چکا ہے