اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نےسنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا،سنگل بنچ نے نااہلی کی مدت دس سال کی بجائے 5 سال کا فیصلہ دیا تھا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم امتناع جاری کردیا،نیب نے سزا یافتہ کی دس سالہ نااہلی کم کرکے پانچ سال کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی،عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی















