اہم خبریں

شہبازشریف کا آصف علی زرداری سے رابطہ ،پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کا آصف علی زرداری سے رابطہ ،پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے اور آئینی و قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں