فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی ( اے بی این نیوز    )الیکشن کمیشن سندھ نے سابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے، فیصلے کے مطابق فہمیدہ مرزا پر 20 لاکھ سے زائد رقم کی نادہندہ ہونے کا اعتراض داخل کیا گیا تھا، سٹیٹ بینک نے موقف اختیار کیا تھا کہ کمپنی نادہندہ ہے،فہمیدہ مرزا ذاتی طور پر نادہندہ نہیں، فریقین کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا کو الیکشن کے لیے نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا سابق سپیکر پر آئین کے آرٹیکل 63 کا اطلاق ہوتا ہے