اہم خبریں

پنجاب اسمبلی کی تحلیل ، نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان آج مشاورت کرینگے

لاہور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی سے متعلق لائحہ عمل ، پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ معاملے حوالے سے عمران خان نے آج سینئر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ۔تفصیلا ت کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ نگران سیٹ اپ کے لئے ناموں پرمشاورت کریں گے، عمران خان وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے ساتھ بھی نگران سیٹ اپ پر مشاورت کریں گے۔دریں اثنا وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو خط لکھ کر نگران سیٹ اپ کے لئے نام مانگیں گے ، پی ٹی آئی اورق لیگ جلد نگران سیٹ اپ کیلئے اپنی جانب سے نام تجویز کرنے کے لئے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دیں گے۔

متعلقہ خبریں