کراچی(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا اعلان مسترد کردیا،ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ جمعہ کو ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 3 بجے طلب کیا گیا جس میں مودہ سیاسی صورتحال اور حلقہ بندی سے متعلق فیصلوں پر گفتگو ہوگی ۔ اجلاس میں مستقبل لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا ، اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی اور پارٹی کی دیگر قیادت شامل ہو گی ۔















