کوئٹہ( اے بی این نیوز )قلات جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار ،ڈی پی او قلات کے مطابققیدی لاک اپ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے،فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کی وارداتوں میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں،پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کرکے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی ،آئی جی جیل بلوچستان نے بتایا کہ قلات جوڈیشل لاک اپ پولیس کی زیر نگرانی ہے ،شجاع الدین کاسی نے کہا کہ محکمہ جیل کے حکام لاک اپ کو فنڈز فراہم کرتے ہیں ۔















