اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وادیٔ زیارت میں خون جما دینے والی سردی ،لوگ گھروں میں محصور ہو گیے ،آج رواں موسمِ سرما کا سرد ترین دن رہا ، درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ کو محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔زیارت میں 3 جنوری کو درجۂ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت منفی 8، قلات میں منفی 11،ژوب میں منفی 5 اور پنجگور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















