لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا، چوہدری مسعود کےخلاف نااہلی ریفرنس دائر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کونوٹس جاری کردیا گیا جس کے مطابق عمران خان کو 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، پیش نہ ہونے پر عدم موجودگی میں کارروائی کی جائےگی۔















