اہم خبریں

کراچی ،حیدرآباداور دادو میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے ،سندھ حکومت کا بڑا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15جنوری کو انتخابات نہیں ہوں گےجبکہ دیگر اضلاع میں شیڈول کے مطابق الیکشن ہوں گے، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوں گے، دادو اور مہیڑ میں سیلاب کا پانی کھڑا ہونے سے الیکشن ممکن نہیں، ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے، سندھ حکومت نے حلقہ بندیوں سےمتعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا، ٹنڈومحمدخان،ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ،بدین، مٹیاری اور جامشورومیں انتخابات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔دوسری جانب محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں، دادو میں بلدیاتی الیکشن ممکن نہیں، دادو کے تعلقہ میہڑ، خیرپوراورناتھن شاہ میں سیلابی صورتحال ہے، کئی ووٹرز اب بھی اپنے گھروں کو نہیں لوٹ سکے۔ خط کے متن کے مطابق سندھ کابینہ نےتھریٹ الرٹ، سیکیورٹی صورتحال پر بھی غورکیا، سیکشن 10 اے کے تحت حلقہ بندیوں کو ختم کیا گیا ہے، سندھ کابینہ نے حلقہ بندیوں کو نوٹیفکیشن واپس لینے کی منظوری دی، سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں