اہم خبریں

فلسطین تنازعہ ، چین بھی کو د پڑا، 6 بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ تعینات

بیجنگ (نیوزڈیسک)اسرائیل ،فلسطین کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر چین بھی میدان میں آگیا، چین نے اپنے 6 بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کردیئے ، چینی اخبار کا کہنا ہے کہ عمان کی بحریہ کیساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی ۔ برطانوی میڈیا نے چینی بحری جنگی جہازوں کی تعیناتی انتہائی غیر معمولی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی جہازوں میں ٹائپ 052 ڈی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر زیبو، فریگیٹ جِنگ زہو اور سپلائی شپ چِنڈاہو بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق جہازوں کی کمانڈ رواں ماہ میں 45 ویں ایسکارٹ ٹاسک فورس کے حوالے کی گئی تھی، چینی فوج کی ناردرن تھیئٹر کمانڈ میں موجود جہازوں میں ٹائپ 052 ڈیسٹرائر اورومکی، فریگیٹ لینیی اور سپلائی شپ ڈونگ پنگ ہو بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس سے منسلک جنگی گروپ کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا گیا ہے۔امریکہ نے ایران سمیت دیگر گروپوں کو جنگ کا حصہ بننے سے روکنے کیلئے خطے میں اپنے فائر پاور میں اضافہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں 2000 فوجی اہلکار جبکہ 2400 نیوی اہلکار تعینات کیے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں اے 10 وارتھاگ اور ایف 15 ای لڑاکا طیارے بھی خطے میں تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں