اہم خبریں

ریڈ کراس کاافغانستان میں 25 اسپتال بند کرنے کا اعلان

کابل(نیوزڈیسک)عالمی تنظیم ریڈ کراس نے افغانستان بھر کے 25 اسپتالوں کی فنڈنگ ختم کرنے کااعلان کردیاگیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈ کراس نے ناکافی وسائل کے باعث 25 اسپتالوں کے لیے کام کرنے اور مالی امداد سے معذرت کرلی۔ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کے ترجمان ڈیوگو الکانٹارا نے کہا کہ اگرچہ ہم اسپتال کے شعبے کے لیے متبادل اور پائیدار میکانزم کے لیے حکومتی وزارتوں، عطیہ دہندگان اور تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اگست کے آخر تک اسپتالوں کے بند ہوجانے کا امکان قوی ہے۔

متعلقہ خبریں