یومِ آزادی پر اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ

یو اے ای (  اے بی این نیوز     )اماراتی عوام ہر اچھے برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہی ہے،اس سال 76ویں یومِ آزادی کے موقع پر اماراتی عوام نے پاکستانی عوام کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی،اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت کی،اماراتی خلاباز نے پاکستانی عوام کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کی تصویر شیئر کی ،اسلام آباد کی تصویر بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے لی گئی،اماراتی خلاباز نے تمام پاکستانیوں بشمول متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارک دی،سلطان النیادی کا کہنا تھا کہ”ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم نے ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا”،ڈاکٹر النیادی اپنے 6 ماہ سے جاری سفر کو مکمل کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔