باجوڑ (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلہ ،ریکٹر سکیل پر شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جبکہ گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کی شدشت 5 اعشاریہ 8 تھی،اس کا بھی مرکز ہندوکش ہی تھی جبکہ گرائی 196 کلومیٹر تھی۔ ماہرین اس زلزے کو پہلے زلزے کا آفٹر شاک کہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مشرقی چین میں بھی 5 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز چینی شہرڈیزہو کا جنوبی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی ۔ اس زلزے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 10زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔















