مذاکرات ہی پاک بھارت مسائل کا واحد حل ہیں،امریکہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان بھارت مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل کرنا چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی دعوت پر امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مذاکرات ہی پاک بھارت مسائل کا واحد حل ہے ، بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کو اپنے مسائل حل کرنا چاہئیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان آزادو شفاف انتخابات کی حمایت کرتا ہے،امریکہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بھارت میں ہونے والے نفرت پر مبنی واقعات کے حوالے سے کہا کہ ہم بھارت سے درخواست کرتے ہیں کہ پرامن رہے اور فسادات سے گریز کرے ۔