پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،رانا ثنا اللہ

بغداد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات ،ملاقات میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی،ملاقات میں دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارات کیلئے عراق کا رخ کرتے ہیں ،وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی،وزیر داخلہ کے استفسار پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان زائرین کیلئے اربعین کے دوران کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی منظوری دی،ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ، وزیر داخلہ کی استدعا پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جلد رہائی یقینی بنانے کے وزارت انصاف کو ہدایات کی گئیں،وزیر داخلہ نے پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے عراقی وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی پیش کی، عراقی وزیر اعظم کی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔