طرابلس،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 385 پاکستانی تارکینِ رہا کر دئے گئے

طرابلس(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 385 پاکستانی تارکینِ وطن کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تارکینِ وطن کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے رات گئے ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث ملزمان کے وئیر ہاؤس پر چھاپا مارا جس کے دوران 385 پاکستانی تارکینِ وطن رہا کروایا گیا،اس خبر کی اطلاع تارکینِ وطن کے لیے کام کرنے والے گروپ العبریین نے سوشل میڈیا پر دی ، پاکستانی شہریوں کو لیبیا کے علاقے تبروک سے تقریباً 8کلو میٹر جنوب الخوئیر کے وئیر ہاؤس میں رکھا گیا تھا، تمام تارکین وطن کو قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔