اسلام آباد ( اے بی این نیوز) سی پیک اور پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے اور اسکو وسعت کے ایک نئے دور میں داخل کر نے کی جانب پاکستان کا بڑا اقدام ، وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوئس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے دورے پر آئے چین کے نائب وزیر اعظم کو ایوان صدر میں پاکستان کے بڑ ے سول ایورڈ ،ہلال پاکستان ،، عطا کرینگے، چینی نائب وزیر اعظم کے اعزاز میں ایوان صدر میں اعزاز عطا کر نے کی یہ پروقار تقریب کل پیر کی سہ پہر کو منقعد ہوگی وزیر اعظم شہبازشریف ، سپیکر قومی اسمبلی ،چیرمین سینٹ ، اراکین پارلیمنٹ ،وفاقی کابینہ کے ممبران اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،آرمی چیف ،نیول چیف اور ائیر چیف سمیت چین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کے سفیروں اور ملک کی دیگر ممتاز شخصیات کی ایک بڑ ی تعداد شرکت کر ے گی، ایوان صدر کی جانب سے چینی نائب وزیر اعظم کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ ر عطا کرنے کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ایوان صدر میں معزز مہمان کو وی وی آئی پروٹوکول کے ساتھ لایا جائے گا ، ایوان صدر میں ہونے والی اس شاندار تقرئب میں چینی کے نائب وزیر اعظم کو صدر مملکت عارف علوی ،،ہلال پالستان کے اعزاز سے نوازیں گئے اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بھی پیش کیے جائینگے ، ہلال پاکستان کا اعزاز حاصل کر نے کے بعد چینی نائب وزیر اعظم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ون آن ون ملاقات بھی کرینگے ایوان صدر میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں چینی نائب وزیر اعظم کے ساتھ آنے والے وفد کو بھی مدعو کیا گیا ہے ،کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس تقریب کو ایوان صدر میں منقعد کیا جارہا ہے اور مہمانوں کو اس تقریب میں شرکت کے دعوت نامے بھی کابینہ ڈویثزن کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اور سکرٹری کابینہ ڈویژن اس تقریب کو کنڈیکٹ کرینگے۔















