اہم خبریں

سی پیک کے دس سال مکمل،چین کے نائب وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، کل کنونشن سینٹر میں سی پیک کانفرنس ،اہم خطاب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر چین کے نائب وزیر اعظم پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ ہر آزمائش پر پوری اترنے والی پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ، امن ہو یا جنگ ،معاشی ترقی ہو یا اقتصادی چیلنجز چین اور پاکستان گرم اور سرد موسمی اسٹریٹجک پارٹنر اور فولادی دوست بن کر ابھرے ہیں دونوں ملکوں کی لازوال دوستی دشمن قوتوں کے لیے ناقابل تسخیر بن چکی ہے جس پر پاکستان اور چین کے عوام کو بڑا ناز ہے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو وسعت دینے میں کلیدی کردار کا حامل ہوگا چین کے نائب وزیرِ اعظم کے خصوصی طیارے نے نور خان ائربیس پر لینڈنگ کی ۔ جہاں پر معزز مہمانوں کو وی وی آئی آئی پی پروٹوکول دیا گا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہوائی اڈے پر چینی نائب وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا انکے ہمراہ وزیر داخلہ اور معاون خصوصی طارق فاظمی بھی تھے وزیر اعظم نے احسن اقبال کو وزیر مہمانداری مقرر کیا تھا اور وہ چین کے نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے فوکل پرسن بھی مقرر ہوئے ہیں . چینی وفد صدر مملکت ،وزیر اعظم سمیت فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے کل ملاقاتیں کرینگے گے شہباز شریف وزیرِ اعظم ہاؤس میں چینی نائب وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگے جس میں اعلی عسکری قیادت اور قومی سیاسی راہنما اور کابینہ ممبران سپیکر قومی اسمبلی چیرمین سینٹ بھی شرکت کرینگے وزیر اعظم ہاوس آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف چینی نائب وزیر اعظم کا شاندار استقبال کرینگے وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ممبران سے بھی چینی وزیر اعظم کا تعارف بھی کروایں گئے چینی نائب وزیر اعظم کل کنونشن سینٹر میں سی پیک کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرینگے وہ سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر اس کانفرنس سے اہم خطاب کرینگے مہمانوں کے اعزاز میں ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے،چینی نائب وزیر اعظم اور انکا وفدپنجاب ہاوس اسلام آباد میں قیام کرئے گا 2023ء چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ پچھلی دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے، سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے لیے ایک نیا معیار بن گیا ہے۔ پاکستانی حکومت سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں شاندار تقریب کرے گی جس میں چین کے صدر کے خصوصی نمائندے نائب وزیرِ اعظم شرکت کریں گے۔ چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لائی فنگ دورے کے دوران پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق امید ہے کہ نائب وزیرِ اعظم کا یہ دورہ پاک چین دوستی کی تجدید اور ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھائے گا چینی نائب وزیرِ اعظم کے دورے سے سی پیک کی ترقی کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی، اس دورے سے پاک چین تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ نئے دور میں مشترکہ مستقبل مزید مضبوط بنانے میں مددگار ہو گی۔چینی نائب وزیرِ اعظم کل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات اور سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں