نیویارک(نیوزڈیسک)پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کا امریکا میں نیا معاہدہ ہو گیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے بتایاکہ معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن کے ساتھ ہوا ،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل تین سال کے لیے نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی، معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائگرنٹس کو رکھے گی۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق کہ 18ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دی ہے، روز ویلٹ ہوٹل کی ایمپلائز یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا ، نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔