Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

برطانیہ ، سیلاب، آگ ، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہنگامی الرٹ سسٹم کا تجربہ ناکام

مانچسٹر(نیوزڈیسک)برطانیہ میں سیلاب، آگ اور دہشتگردی جیسے معاملات کیلئے ہنگامی الرٹ سسٹم کا تجربہ ناکام ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سسٹم موبائل فون پر میسج اور آوازکے ساتھ 10 سیکنڈ تک بھیجا گیا تھا۔موبائل نیٹ ورک تھری صارفین نے الرٹ نہ ملنے پر حکومتی منصوبےکو ناکام قرار دے دیا۔ترجمان موبائل فون نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔