اہم خبریں

ایران کے صوبہ کرمان شاہ میں 5.2 شدت کا زلزلہ

تہران (اے بی این نیوز)ایران کے صوبہ کرمان شاہ کے شہر کوزران اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق ایران کےصوبہ کرمان شاہ کےشہرکوزران اور گردو نواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی،جبکہ اس کا مرکز کوزران شہر سے 17 کلومیٹر دور تھا،زلزلےکی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم ابتدائی اطلاعات کےمطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

متعلقہ خبریں