اہم خبریں

فلپائنی دارالحکومت منیلا مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

منیلا (اے بی این نیوز)فلپائنی دارالحکومت منیلا کے نینوئے اکینو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے پر حرکت کے دوران سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے اور فلپائن ایئرلائنز کے دوسرے طیارے کے درمیان ٹکراؤ ہوگیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی گروپ کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبداللہ الشہرانی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی ایئرلائنز کا طیارہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے نینوئے اکینو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیکسی وے پر حرکت کے دوران اس وقت معمولی رگڑ کا شکار ہوا جب اس کے ایک پر کا کنارہ دوسرے طیارے سے چھو گیا۔


تمام مہمانوں اور عملے کے ارکان کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔انجینئر عبداللہ الشہرانی نے کہا کہ سعودی ایئرلائنز متعلقہ حکام کے ساتھ براہ راست کام کر رہی ہے اور اپنے مہمانوں کے لیے ان کا سفر مکمل کرنے اور پروازوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب فلپائن ایئرلائنز نے اس واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کسی کے زخمی نہ ہونے کا بتایا گیا اور کہا گیا کہ اس کے طیارے کو تکنیکی معائنے کے لیے سروس سے ہٹا لیا گیا ۔
مزیدپڑھیں: پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں