اہم خبریں

ڈھاکا ٹیسٹ ،کھیل وقت سے پہلے ختم ،وجہ جا نیے

پاکستان اور بنگلا دیش کے Pakistan vs Bangladesh درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کم روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ دن کے اختتام پر بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنا لیے جبکہ میزبان ٹیم کو پاکستان پر مجموعی طور پر 34 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹر اذان اویس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 103 رنز بنائے جبکہ عبداللہ فضل 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، تیل سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت بارے

امام الحق 45 رنز بنا سکے جبکہ کپتان شان مسعود صرف 9 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ نعمان علی صرف 2 رنز بنا سکے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اہم وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔

میچ اس وقت دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور شائقین کرکٹ کی نظریں چوتھے روز کے کھیل پر مرکوز ہیں کہ آیا پاکستان کم بیک کر پاتا ہے یا بنگلا دیش اپنی برتری مزید مضبوط بنائے گا۔

متعلقہ خبریں