امریکی صدر Donald Trump نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی کشیدگی کو مزید بڑھاتے ہوئے گاڑیوں اور ٹرکوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان( trade war ) کر دیا ہے، جس کے بعد عالمی تجارتی ماحول میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین طے شدہ تجارتی معاہدوں کی مکمل پابندی نہیں کر رہی، جس کے باعث امریکا کو یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اضافی محصولات آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے اور اس کا اطلاق یورپی یونین سے درآمد ہونے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر ہوگا۔
باجوڑ ، ماموند میں خوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر حملہ،3افراد زخمی
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں، جبکہ آٹو انڈسٹری اور عالمی سپلائی چین پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔ اس اقدام کے بعد یورپی یونین کی جانب سے جوابی ردعمل بھی سامنے آ سکتا ہے۔















