ماسکو(اے بی این نیوز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 9 مئی کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے جسے سفارتی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیشکش اس گفتگو کے دوران سامنے آئی جو ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہوئی۔
روسی صدر کے سفارتی مشیر نے بتایا کہ پیوٹن نے یومِ فتح کی تقریبات کے دوران لڑائی روکنے پر آمادگی ظاہر کی تاکہ اس دن کو پرسکون ماحول میں منایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا















